ویسٹ انڈیز کو دھچکا، آل راؤنڈ آندرِے رسل ورلڈکپ سے باہر ہوگئے

Jun 25, 2019

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل گھٹنے کی انجری کے باعث ورلڈکپ 2019 سے باہر ہوگئے۔ویسٹ انڈین ٹیم نے رسل کے متبادل کے طور پر سنیل امبریس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔یاد رہے کہ ٹاپ آرڈر بلے باز سنیل امبریس نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف 148رنز کی شانداراننگز کھیلی تھی۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈر رسل جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پوری دنیا میں مشہور ہیں ان کا ورلڈکپ سے باہر ہونا ویسٹ انڈیز کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے ورلڈکپ 2019 میں مزید تین میچز کھیلنے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں