لندن(چودھری اشرف) ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیلنے کے لیے لندن سے برمنگھم پہنچ گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے چھ میچز میں دو میچ جیت کر اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پانچ پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم آج بروز منگل کو برمنگھم میں پریکٹس بھرپور پریکٹس میں حصہ لے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے قومی سکواڈ کو ہی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم کوئی تبدیلی متوقع بھی ہوئی تو اس بات کا فیصلہ منگل کے روز ہونے والے پریکٹس سیشن کے بعد کیا جائے گا۔