اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے،کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نفرت آمیز رویے کی روک تھام کے لیے نیویارک میں خصوصی تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کا نفرت انگیز بیانیوں اور اسلامو فوبیا کے پھیلا کے خلاف 6 نکاتی لائحہ عمل پیش کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی اور پاکستان کے نفرت انگیز بیانیوں اور اسلامو فوبیا کے خلاف لائحہ عمل کو مثر قرار دیا۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا بڑھنا خطرناک صورتحال ہے جو تعصب، نسل پرستی اور تفریق کی نشاندہی کرتا ہے اور اسلام دشمن تعصب عصر حاضر میں نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کو روکنے اور اس کے خاتمہ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے فوری اقدامات بھی کیے ہیں اور اس حوالے سے وہ مختلف فورم پر بات چیت بھی کرچکے ہیں۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ لائحہ عمل نفرت انگیز بیانیوں بالخصوص اسلام دشمن تعصب کے پھیلا و میں کمی میں مدد دے گا۔
پاکستانی وزیراعظم نےبھی اسلام دشمن تعصب کیخلاف عالمی کوششوں پر زور دیا ہے:ملیحہ لودھی
Jun 25, 2019 | 13:18