وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن ، صبر و تحمل اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج برسلز میں یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن کے لئے روابط اور اقدامات کی پیشکش، ہماری طرف سے دہشت گردی اورکشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت پر آمادگی اورافغانستان اور پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کو فعال بنانا ہماری خارجہ پالیسی ویژن کے اہم اجزا ہیں جن پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کی راہ میں واحد بڑی رکاوٹ ہے۔