پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ منظور کرانے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔