امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا: شیخ رشید

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ناصرف این آراو مانگ رہے ہیں بلکہ 90کے زاویے سے مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ نہ اردگان اورنہ ہی سعودی عرب والے نے کوئی بات کی، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، کریمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی بلارہی ہے، یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، کمیشن ان پر 5ہزار ارب کا فراڈ ثابت کرے گا۔ بجٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ منظور ہوگا ہمارے 25سے 30اراکین ان سے زیادہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن