قومی اسمبلی میں ارکان کے نازیبا کلمات شرمناک ہیں:جاوید قصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی جانب سے نا زیبا الفاظ کے استعمال سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔غیر اخلاقی طرز عمل کا سخت نوٹس لیا جائے۔ملکی تاریخ کے نا اہل ترین اور اخلاقی اقدار سے نا بلد حکمران مسلط ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا بیان ہے کہ’’ہم ڈیلیور نہیں کرسکے، حکومت کے پاس 6ماہ کا وقت ہے، کارکردگی نہ دکھائی تو بات ختم ‘‘ سے واضح ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سے ہر طرف مایوسی پھیل چکی ہے۔ تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق بن چکا ہے۔ ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دہندہ صرف جماعت اسلامی ہے۔ ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ کرپٹ ترین افراد وزیر اعظم کے اردگردموجود ہیں۔

جب تک ان سے وفاقی کابینہ کو پاک نہیں کیا جاتا، اس وقت تک عوام کو عمران خان کی کسی بات کا یقین نہیں۔

ای پیپر دی نیشن