کراچی (نیوزرپورٹر) درسی کتب میں حضور ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لکھنے کی قراردادقومی اورصوبائی اسمبلیوں نے منظور کرلی ہے اس پر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدرجمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل نے اظہار مسرت کرتے ہوئے تمام قومی و صوبائی اسمبلیو ں کے اسپیکرزاور ممبران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ جمعیت علما پاکستان کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے 1974 میں قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے بارے میں جو قانون منظور کرایا تھاالحمد للہ اس کی مزید توثیق ہوگئی ہے اور ختم نبوت کے مخالفین جو بار بار سازشیں کرتے ہیں ان کو بھی پیغام مل گیا ہے کہ اس مسئلہ پر مسلمانان پاکستان کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔لیکن ان قراردادوں کی منظور ی سے اب تک درسی کتابوں میں جووہ سازشیں کرچکے ہیں اس کا توڑ نہیں ہو سکا کیونکہ درسی کتابوں سے انہوں نے یہ الفاظ نکلوادئیے ہیں کہحضورر ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتااور ان الفاظ کو ابھی تک درسی کتابوں میں دوبارہ نہیں لکھا گیاجبکہ قادیانیوں کے عقیدہ کا اصل توڑ یہی الفاظ ہیں ورنہ صرف ختم النبین کہنے سے ان کاتوڑ نہیں ہوتا کیونکہ قادیانی عربی کے لفظ خاتم کے معنی کچھ اور کرتے ہوئے حضور