لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اظہار الحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں برآمدی شعبے کیلئے بڑا ریلیف پیکج نا گزیر تھا جس سے مینو فیکچرننگ سمیت بہت سے شعبوں کو ترقی دی جا سکتی تھی ،کرونا وائرس کی وبا ء تھمنے کے بعد کچھ برآمدی مصنوعات کی مانگ میں اچانک اضافہ متوقع ہے لیکن حکومت کی اس کیلئے پیشگی کوئی تیاری نہیں ہے .ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی ، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے فریٹ فارورڈرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔