ڈیرہ غازی خان(بی بی سی) ضلع ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے میں ایک 57 سالہ خاتون کو پنچایت کے فیصلے پر کاروکاری کی رسم کے تحت کاری قرار دے کر قتل کر دیا گیا ہے۔ خاتون راج بی بی نے اپنے قتل سے پہلے پولیس کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسے اپنے خاندان کے مردوں سے جان کا خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود انھیں تحفظ نہیں مل سکا اور مقتولہ کو بار بار ان کے خاندان کے مردوں کے ساتھ واپس بھیجا جاتا رہا۔ کارروائی کی اس کہانی کی شروعات نو ماہ پہلے ہوئی جب آٹھ بچوں کی ماں 57 سالہ راج بی بی پر اپنے قبیلے کے ایک شخص خیرو سے تعلقات کا الزام لگا کر اسے فروخت کرنے یا قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جبکہ خیرو کو مبینہ طور پر چھ لاکھ روپے جرمانہ کر کے اس کی بارہ سالہ بیٹی کو راج بی بی کے شوہر کے ساتھ ونی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
ڈیرہ غازی خان: پنچائت کے حکم پر کاری قرار‘ 57سالہ خاتون قتل
Jun 25, 2020