فیصل آباد+پیرمحل(نامہ نگار+آن لائن )پسند کی شادی نہ ہونے پر دوشیزہ نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ پیر محل میںگھرسے جانے والے ناراض شخص نے گلے میں رسہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلہ کے اے ایس آئی گلزار نے قانونی کارروائی میں بتایا کہ پٹھانی بی بی دخترپسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اس کی دادی نے اسے اسکی مرضی کیخلاف شادی کرنے کا بتایا اسی رنجش پر مذکوریہ نے صبح سویرے اپنے گھر کے گاڈر کیساتھ چادر ڈال کر پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیںپیرمحل میںکمالیہ روڈ پر واقع گائوں 662/3گ ب کے رہائشی غلام شبیر کا مبینہ طور پر گزشتہ روز اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور مذکورہ شخص دلبرداشتہ ہو کر گھر سے چلا گیااورعنائت شاہ پل کے قریب درخت کے ٹہنے سے پھندا لگا کر جھول گیا۔متوفی کی درخت سے لٹکی نعش کو دیکھ کر رہگیروں نے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے غلام شبیر کی نعش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔