اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر چیف جسٹس گلزار احمد 10 جولائی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر سید قلب حسن شاہ اور سیکرٹری شمیم الرحمان ملک نے کی۔