لداخ جھڑپ کا ذمہ دار بھارت ‘ وادی گلوان میں داخل ہو کر معاہدہ توڑا: چین

Jun 25, 2020

بیجنگ (شِنہوا) لداخ سرحدی تنازعہ کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ یہ بات ایک چینی فوجی ترجمان نے بدھ کے روز کہی۔ وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان وو چیان نے اس امید کا اظہار کیا کہ سرحدی علاقوں میں امن واستحکام برقرار رہے گا۔ وو نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ہماری افواج نے موثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا دفاع کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 جون 2020ء کو سرحد پر حالیہ جھڑپیں بھارت کی وجہ سے ہوئیں، بھارت نے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چینی افواج کو اکسایا۔ بھارت نے گلوان وادی میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا۔ 15 جون کو بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کی۔ پر خطر صورتحال میں بھارتی افواج نے اچانک سے چینی فوج پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد دونوں فورسزکے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ پیپلز لبریشن آرمی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کی جارح افواج کو بھرپورجواب دیا۔ ہماری افواج نے موثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا دفاع کیا۔ واقعہ چین کی سرحدی حدود میں پیش آیا جسے دونوں جانب نے تسلیم کیا۔

مزیدخبریں