سندھ میں کرونا ٹیسٹ مفت ہو رہے ہیں: وزیر صحت سندھ

کراچی (آئی این پی)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کرونا ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا کہ نجی ہسپتال کرونا ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، جبکہ سندھ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ اکتوبر تک کرونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس وجہ سے ہم آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔عذراپیچوہو نے بتایا کہ سندھ حکومت علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن