اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا ملک بن گیا۔ بی ڈی ایس سہولیات کا استعمال نقل و حمل‘ زراعت‘ قدرتی آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کیلئے ہوتا ہے۔ چائینہ سیٹلائٹ نیوی گیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈونیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیوی گیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ گلوبل پوزیشنگ سسٹم (جی پی ایس) کا استعمال کیا ہے۔