اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے‘ سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹ) ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونا مزید دو ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پانچ ہزار ایک سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ دو ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پانچ ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔ جس سے دس گرام سونا ایک ہزار سات سو پندہ روپے کے اضافے سے نوے ہزار ایک سو چھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت بیاسی ہزار پانچ سو نانونے سے روپے فی دس گرام ہو گئی عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت بیس ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار سات سو ستتر ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 168 روپے سے 50 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 168 روپے 10 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 167 روپے 36 پیسے رہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پچاس پیسے کے اضافے سے 168 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...