اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو پھر تنبیہ کی ہے کہ ہے بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے،۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر میں ہر روز شہادتیں ہو رہی ہیں۔ بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پرجاسوسی کیالزام لگائے۔بھارت نیسفارتی عملیکو50فیصدکمی کرنیکاکہا۔سفارتکاروں کیساتھ دلی میں رویہ ویانا کنونشن کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ ہم بھی بھارتی سفارتی عملے میں 50فیصدکمی کاارادہ رکھتے ہیں۔چین کاخطے کے امن وامان کوسامنے رکھتے ہو ئے رویہ مناسب تھا۔ بھارت نے متنازعہ علاقے میں تعمیرات کیں۔بھارت کے تجاوزکرنے پرچین کوردعمل دینا پڑا۔ دریں اثناء سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے شاہ محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑیوں توڑ رہا ہے۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی۔