کرونا : ایک دن میں 80جاں بحق، 4283شفایاب، اموات، کیس، کم ہوگئے: نیشنل کمانڈ

اسلام آباد، لاہور،گوجرانولہ (خصوصی نمائندہ +وقائع نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز ایک لاکھ 91 ہزار 22 لوگ اس سے متاثر جبکہ 3 ہزار 808 انتقال کر چکے ہیں۔کرونا وائرس کے مزید 3622 نئے کیسز اور 80 اموات کا اضافہ ہوا۔ جبکہ حکومت نے لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی ہے، جس میں وائرس سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرکے وہاں نقل و حرکت کو محدود رکھا گیا ہے۔ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید ایک ہزار 414 کیسز اور 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 7 ہزار 400 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 414 مثبت آئے، مجموعی تعداد 74 ہزار 70 ہوگئی۔ اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 161 ہوگئی۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 1228 کیسز اور 21 اموات کا اضافہ ہوا۔ کیسز کی تعداد 69 ہزار 536 ہوگئی۔ موات 1495 سے بڑھ کر 1516 تک پہنچ گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 264 نئے کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 483 تک پہنچ گئی۔ اموات کی تعداد 106 سے بڑھ کر 108 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں 499 نئے کیسز کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد 23 ہزار 887 ہوگئی۔ مزید 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئیِ اموات کی تعداد 869 ہوگئی۔ بلوچستان میں 183 افراد میں کورونا کی تصدیق ، تعداد 9817 ہوگئی۔مزید 2 مریض جاں بحق، تعداد 108 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔ متاثریں مجموعی تعداد ایک ہزار 326 سے بڑھ کر ایک ہزار 337 تک پہنچ گئی۔ اموات 23 ہوگئی۔ ادھر آزاد کشمیر میں کرونا وائرس نے مزید 23 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد لقمہ اجل بھی بن گیا۔ کیسز 892 جبکہ اموات 23 ہوگئیں۔ علاوہ ازیں ملک میں 4 ہزار 283 افراد شفایاب ہوگئے۔ ملک بھر میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا صحتیاب ہونا دیگر مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ مجموعی طور پر شفا پانے والوں کی تعداد 77 ہزار 754 ہوگئی۔ صحافت کے معروف پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مغیث الدین کا شمار پاکستان کے ان چند پروفیسروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی نامور صحافیوں کو پڑھایا اور وہ آج پاکستان کے میڈیا میں کام کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے قبل ڈاکٹر مغیث الدین حال ہی میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بطور سربراہ سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ این سی او سی نے ملک بھر میں اس وقت موجود وینٹی لیٹرز کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کے لیے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 1539 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ ملک بھر میں تا حال صرف 549 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، 990 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ این سی او سی نے یہ خوش خبری بھی دی کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک ملک بھر میں مزید 1895 وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔ ادارے کا کہنا تھا کہ 200 آکسیجن بیڈز گلگت بلتستان روانہ ، جب کہ اسلام آباد میں انفیکشس ڈیزیز اسپتال جلد فعال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر تشویش ناک مریضوں سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 3,337 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگومنصور ارشد کے مطابق تین ڈاکٹروں سمیت 41 افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ڈپٹی کمشنراورکزئی واصل خان خٹک کے مطابق ضلع اورکزئی میںکرونا کے مزید73 ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں۔ زیادہ متاثرہ علاقوں تازی کلے اور ڈگرشیخان میں لاک ڈؤان کیا گیا ہے۔ کلایہ اور کریز میں بھی چند دن میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر لاہور میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز والے علاقے آج رات بارہ بجے سے بند کر دیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے مطابق ڈی ایچ اے گلبرگ گلشن راوی گارڈن ٹائون فیصل ٹائون ماڈل ٹائون اور اولڈ سٹی 30 جون تک مکمل بند رہیں گے۔ مذکورہ علاقوں میں تمام بازار بھی بند رہیں گے۔ جبکہ ؎چیف سیکرٹری نے کرونا کیسز سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر چودھری جاں بحق‘ تعلق پسرور کے نواحی گائوں سے تھا ڈپٹی رجسٹرار سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر بشیر چودھری کرونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر57سال تھی ان کا تعلق پسرور کے نواحی گائوں سنگھے سے تھا۔ وہ پروفیسر منیر چودھری، تنویر چودھری اور کرنل شکیل چودھری کے بھائی اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پسرور پروفیسر اسحاق باجوہ کے فرسٹ کزن تھے۔گوجرانوالہ ڈویژن میں کرونا سے متاثرہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک جبکہ196 افراد میں کرونا کی تشخیص گوجرانوالہ میں 44گجرات136منڈی بہاوالدین، 8 نارووال، 3 سیالکوٹ میں 5 افراد میں کرونا کی تشخیص۔ صوبائی حکومتیں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سختی سے کاربند ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںایس او پیز کی 8 ہزار 382 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 862 سے زیادہ دکانیں، مارکیٹس 9 صنعتیں اور 1 ہزار 437 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ اسلام آباد میں 22 دکانوں، مارکیٹس کے علاوہ 5 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں 65 دکانوں، مارکیٹس کے علاوہ 256 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔
بیجنگ، لندن( شنہوا+ نوائے وقت رپورٹ) چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 12نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 9مقامی سطح پر ترسیل کے جبکہ 3درآمدی کیسز ہیں۔ 7بیجنگ اور 2کیسز ہمسایہ صوبہ ہیبے میں سامنے آئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے منگل کے روز کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بھارت میں مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، متاثرین 4 لاکھ 56 ہزار، 15968نئے کیسز کے اندراج ۔ مزید465 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اموات 14483ہوگئی ہے۔ برازیل میں کرونا متاثرین کی تعداد 1151479 اب تک52771 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وائرس کے تقریباً 40 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وائرس کے نئے 39436 کیسوں کی تصدیق ہوئی متاثرین کی مجموعی تعداد 1151479 ہوگئی ہے۔ مزید1374 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک روز میں کرونا وائرس کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حالات تشویشناک ہیں۔ ادھر ا مریکہ میں نیویارک سٹی کے ساحل تیراکی کے لیے یکم جولائی سے کھول دیئے جائیں گے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 59 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 79 ہزار 879 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 38 لاکھ 33 ہزار 130 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 13 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 46 ہزار 269 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 475 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہو چکی ہے۔ روس اموات 8 ہزار 359 ہو گئیں، سپین میں 2 لاکھ 93 ہزار 832 مصدقہ متاثرین، اموات 28 ہزار 325 ہو گئیں۔ اٹلی اموات 34 ہزار 657 ، کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 833 رپورٹ ۔ایران میں مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 863 ہو گئی،کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 970 ہو گئے۔ جرمنی اموات8ہزار 986 ہو گئی،کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 778 ہو گئے۔ ترکی میں جاں بحق تعداد 5ہزار1ہو گئی کل کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 165 ہو گئے۔ فرانس میں ہلاکتیں 29 ہزار 720 ہوگئیں جبکہ کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 267 ۔ سعودی عرب میں اموات 1 ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 144 تک جا پہنچی ہے۔ یورپی یونین نے کرونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا، پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولائی تک کرلیا جائے گا۔ یورپی حکام کے مطابق امریکہ کرونا وبا کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے، مسودے کے مطابق امریکہ کے ساتھ ساتھ روس اور برازیل کے سیاحوں کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ چینی حکام نے نوول کرونا وائرس کی نئی ویکسین کی انسانی آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔ ویکسین کے مرکزی تیار کنندہ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق قومی طبی مصنوعات انتظامیہ نے 19 جون کو نوتشکیل شدہ پروٹین ویکسین کا طبی تحقیق کا اجازت نا مہ جاری کیا تھا۔ طبی آمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گیدوسرے مرحلے کی آزمائش میں محفوظ قرار پائیں۔ عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات میں چین کی غیر فعال کوویڈ19-ویکسین کی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ چین کی نائب وزیراعظم سن چھن لان نے بیجنگ میں وبا کا پھیلا روکنے اور نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور قابو پانے کیلئے فوری اور زیادہ اہداف پر مبنی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ سن نے کہاکہ جبکہ شِن فادی منڈی سے براہ راست تعلق رکھنے والے کیسز زیادہ تر قابو میں ہیں، خاندانوں میں کیسز کے گروہ ،کام کرنے والے یونٹس اور علاقے میں اِکا دکا کیسز تاحال سامنے آ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...