اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) غوری ویلفیئر اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا موذی مرض کرونا اور ڈینگی کے متعلق اجلاس رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں غوری ٹاؤن میں تیزی سے پھلنے والے کرونا کے مرض کے بارے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں غوری ویلفیئر اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گرین اسپائر کے ایگزیکٹو چوہدری محمد عثمان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گرین اسپائر چوہدری عمران اسلم سے بات کی جنہوں نے فوراً نہ صرف فیز فور اے بلکہ تمام فیزز میں اینٹی کرونا وائرس، اینٹی ڈینگی فوگ سپرے، کلورین ملے پانی کا سپرے واٹر ٹینکرز سے، گیلن سے اور دوسرے طریقوں سے ہر گلی، ہر مارکیٹ اور مین روڈ پر کرنا شروع کر دیا ہے۔