نواب شاہ (بیورورپورٹ)جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے بانی شاہین صہبائی ،چیف آرگنائزرکامران عزیزاللہ ابڑو، اورکراچی کی صدرنعیم شاہ نے کہاکہ چمن انتظامیہ کی جانب سے چندروزپہلے گرفتارکیے جانے والے صحافیوں عبدالمتین اچکزئی اورسعیدعلی اچکزئی کی گرفتاری کے بعدچمن سے مچھ جیل منتقلی کے دوران شدیدتشددکانشانہ بنانے کی مذمت کی ہے انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ اوربلوچستان حکومت سے فوری ایکشن لے کرملزمان کیخلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔