خیرپور(رپورٹ/اکبر عباس زیدی)محکمہ خوراک کا ببرلو میں پرائیویٹ گودام پر چھاپہ،چھاپے کے دوران گندم کی 50 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ بڑی تعداد میں سرکاری باردانہ بھی بر آمد.خیرپور کے علائقہ ببر لو میں گودام میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور چھپائی گئی 50 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں بر آمد کر لی گئیں، کاروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی۔ چھاپے کیدوران گودام مالک فرار ہونیمیں کامیاب ہوگیا۔فوڈ انسپکٹر کے مطابق گودام سے گندم کی ٹرک بھرکر اسمگلنگ کی جا رہی تھی جس کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ گودام سے سرکاری باردانہ بھی بڑی تعداد میں برآمد کیا گیا ھے۔اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹر حنیف اللہ سولنگی نے بتایاکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ببرلو کے علاقے کے ایک گودام سے غیر قانونی 50 ھزار سے زائد گندم کی بوریاں چھپائی گئی ہیں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کی جس کے دوران گودام مالک فرار ہوگیا۔جب کہ گودام میں سے گندم کی ایک ٹرک بھرکر اسمگلنگ کی جا رہی تھی چھاپہ مارا تو ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم گندم سے بھری ٹرک کو تحویل میں لیا گیا تھا۔جب کہ گودام سے سرکاری باردانہ بھی بڑی تعداد میں برآمد کیا گیا ہے۔واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔
ببرلوکے پرائیویٹ گوداموں پرچھاپے،50 ہزارگندم کی بوریاں ضبط
Jun 25, 2020