کوہالہ ہائیڈ ل پاورپراجیکٹ تاریخی سہ فریقی معاہدہ پر دستخط آج ہونگے : عاصم باجوہ

اسلام آباد: چئیرمین سی پیک اتھارٹی ومعاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ( ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ ہائیڈ ل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی ومعاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  میں کہا کہ سی پیک کے تحت انرجی سیکٹر میں آج  ایک تاریخی دن  ہے ، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط  کیے جائیں گے  ۔ پاور سیکٹر کے شعبہ میں سب سے بڑی 2 ارب 40 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہے۔انہوں  نے کہا کہ   وزیراعظم کی  سی پیک منصوبوں کوتیزکرنے کی واضح ہدایات کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس دن کے لیے سخت محنت کی۔  

ای پیپر دی نیشن