الریاض معاہدے پرعمل درآمد پرغور کے لیے یمنی وفد کی سعودی عرب آمد

Jun 25, 2020 | 14:16

ویب ڈیسک

یمن کی آئینی حکومت اور عدن کی عبوری انقلابی کونسل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں سے طے پائے معاہدے پرعمل درآمد پرغور کے لیے یمن کی اہم شخصیات پر مشتمل وفد الریاض پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے الریاض پہنچا ہے۔ اس میں پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اور درجنوں مشیر شامل ہیں۔

قبل ازیں یمنی وزیر اطلاعات ونشریات معمر الاریانی نے کہا تھا کہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جلد ریاض روانہ ہوگا جو سعودی عرب کی کوششوں سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد پر بات چیت کرے گا۔

خیال رہے کہ یمن کی آئینی حکومت اور عدن کی انقلابی کونسل کے درمیان تنازع کے حل کے لیے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے میں تمام فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاہم اس پر مزید عمل درآمد کے لیے صلاح مشورے کا عمل جاری ہے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتیھس نے رواں ہفتے کے وائل میں حوثیوں کی طرف سے کاری فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا حوثی باغی جنگ بندی کی کوششوں کو دانستہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے یمنی حکومت اور عبوری کونسل سے الریاض میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد پر زور دیا تھا۔

مزیدخبریں