ترکی مصراتہ کو طیاروں کے ذریعے اسلحہ کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے: المسماری

لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ ترکی ہوائی جہازوں کی مدد سے لیبیا کے مصراتہ اور معیتیقہ ہوائی اڈوں پر اسلحہ پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے لیبیا کو فوجی سازو سامان اور اسلحہ کی نئی کھیپ پہنچائی گئی ہے۔ ترکی نے C-130E ماڈل کے دو فوجی طیارےاسلحہ اور جنگی سامان کے ساتھ استنبول سے مصراتہ بھیجے ہیں۔

لیبی فوج کے ترجمان جنرل المسماری نے کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن عالمی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیب ایردوآن نے لیبیا میں جنگ بندی کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ ترکی کے ہوائی جہاز اسلحہ اور بھاری جنگی سامان قومی وفاق حکومت کی وفادارملیشیائوں کے لیے مصراتہ پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن