جاپان، اوئینو چڑیا گھر 4 ماہ کے بعد دوبارہ کھل گیا، جائنٹ پانڈا توجہ کا مرکز

Jun 25, 2020 | 16:56

ویب ڈیسک

جاپانی دارالحکومت کا اوئینو چڑیا گھر کورونا وائرس کی وباءکے باعث 4 ماہ بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گیا ہے،, جائنٹ پانڈا، چڑیا گھر آنے والے شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق لوگ شیان شیان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے جو اسی چڑیا گھر میں پیدا ہوئی ہے۔ رواں ماہ اس کی عمر 3 برس ہو گئی ہے۔ لوگ اسے گھومتے پھرتے اور بانس کی کونپلیں کھاتے دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پانڈا والے مقام پر بھیڑ کو روکنے کے لیے تصویریں کھینچنے اور لوگوں کے ایک سے زائد بار وہاں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چڑیا گھر میں داخل ہونے والے شائقین کی تعداد کو بھی فی الحال یومیہ 4 ہزار افراد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ داخلے کے لیے ریزرویشن کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ اوئینو چڑیا گھر انتظامیہ کے نائب سربراہ تومِیتا یاسوماسا نے کہا کہ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر انہیں دوبارہ یہ احساس ہوا کہ لوگ شیان شیان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں انفیکشنز کی روک تھام کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں