سعودی ایپ بچوں کے مسائل سلجھانے میں مددگار

سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر بچوں کی ذہنی نشو و نما کے لیے ایک نئی ایپ کا اعلان کیا ہے جو بچوں کے مسائل سلجھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔عرب نیوز کے مطابق ”مہارت“ کے نام سے جاری کی گئی اس نئی ایپ کا مقصد مشرق وسطی کے لاکھوں بچوں میں ترقیاتی سرگرمیاں اور ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایپ کے ذریعے سائنسی اور دیگر عملی طریقوں سے بچوں کےمختلف مسائل کا پتہ لگایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔الولید انسان دوستی تنظیم کی ایگزیکٹو منیجر امل الکتھیری نے بتایا ہے کہ اس ایپ کا سب سے اہم مقصد عام انسانوں کو خدمات پیش کرنا ہے۔اس ایپ کو درس و تدریس میں ماہر اساتذہ ، ماہرین نفسیات اور دیگر متعلقہ خصوصی عناصر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ان ماہرین میں اکثریت سعودی عرب سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن