لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضا احمد نے پنجاب حکومت کی طرف سے ایسوسی ایشن کے مطالبات کی روشنی میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت میں کمیٹی کی تشکیل کو سراہتے ہوئے یہ کہا ہے کہ چار وزارا پر مشتمل کمیٹی پنجاب کے تمام عوام کے حق میں فیصلہ کرے گی اور پانچ اضلاع کی بجائے پنجاب کے تمام اضلاع کے فلور ملز کو سرکاری نرخوں پر سرکاری گندم کے اجرا کا فیصلہ کرے گی .کمیٹی میں عبدالعلیم خان ,میاں اسلام اقبال, نعمان لنگڑیال اور مخدوم ہاشم جواں بخت شامل ہیں. کمیٹی پہلا اجلاس کل کرے گی جس میں ایسوسی ایشن کے مطالبات پر غور کیا جائے گا تاہم پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے ایک فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ کی جا رہی ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے خلاف ہڑتال کی جائے یا نہیں۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے مطالبات کی روشنی میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت میں کمیٹی کی تشکیل کو سراہا
Jun 25, 2020 | 20:03