دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچانوے لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ وباء سے اب تک چار لاکھ 85ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد چوبیس لاکھ جبکہ ایک لاکھ 24ہزار 294 سے زائد اموات کے ساتھ سرفہرست ہے اور برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ لاکھ ہے اور وہ 53ہزار 895 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔وباء سے باون لاکھ مریض ابتک صحتیاب ہوچکے ہیں۔