لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین ریونیو ایڈوائزر ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ 29 لاکھ ٹیکس دہندگان کے لئے انصاف کا حصول ایک ہی چھت تلے ہونا چاہیے ، ایف بی آرکا اپیل کا شعبہ گلبرک اور ٹربیونل بنکنگ کورٹ میں ہے،اپیل سننے والے کمشنر ایف بی آر کے ساتھ جوڈیشل ممبر بھی ہونا چاہیے جو اپیل کو سنیں کیونکہ اکیلے اپیل کمشنر سے ریلیف کی توقع نہ ہونے کے برابرہے۔ ملاقات کیلئے آنے والے ٹیکس کنسلنٹس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپیل کمشنر کے ساتھ جوڈیشل ممبر کوبھی ہونا چاہیے ،وفاقی ٹیکس محتسب میں ایف بی آر کے ریٹائر آفیسر لگائے جائیں ،ٹربیونل میں بھی نمائندہ اکائونٹنٹ ہوتا ہے ،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے انصاف کے حصول کے تمام پلیٹ فارم ایک چھت ہی تلے موجود ہونے چاہئیں۔اسی طرح اپیل ون اور ٹون میں اپیل کمشنر کے ساتھ جوڈیشل ممبر ان ہونے چاہئیں ۔
ٹیکس دہندگان کیلئے انصاف کا حصول ایک چھت تلے ہونا چاہیے :چیئرمین ریونیوایڈوائزر
Jun 25, 2021