سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے مزید چارڈرون مار گرائے

Jun 25, 2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے چار مزید ڈرونز کو مارگرایا ہے۔حوثی ملیشیا نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب یہ چاروں ڈرون چھوڑے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں بتایا کہ اس کارروائی سے قبل اس نے جنوبی شہر جازان کو نشانہ بنانے کے لیے چھوڑے گئے ڈرون کو بھی تباہ کردیا ہے۔حوثی ملیشیانے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملے تیز کردیے ۔گذشتہ دوروز میں عرب اتحاد نے حوثیوں کے سترہ ڈرونز تباہ کیے ہیں۔ منگل کے روز حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ایک ڈرون کو یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب بھیجاتھا مگر اس کو بروقت سراغ لگا کر تباہ کردیا گیا تھا۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سعودی عرب میں شہریوں اور شہری املاک کو اس طرح کے مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں