امریکی مخبروں کے نام ظاہر کرنے  پر پینٹاگون کی مترجم کوقید کی سزا

Jun 25, 2021

 واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی حکومت نے عراق میں امریکا کے لیے کام کرنے والے مخبروں کے نام ظاہر کرنے پر پینٹا گون کی مترجم  62سالہ مریم تھامپسنپر 23 سال قید کی فرد جرم عائد کردی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پینٹا گون میں مترجم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی 62 سالہ مریم تھامپسن نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو عراق میں امریکا کے لیے کام کرنے والے مخبروں کے نام فراہم کیے تھے۔ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے لبنانی نژاد شخص کو امریکا کی خفیہ معلومات فراہم کی تھی۔

مزیدخبریں