اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی کوہِ پیما ساجد سدپارہ نے والد قومی ہیرو علی سدپارہ کی پھر سے تلاش اور ان پر ڈاکومینٹری بنانے کے لیے دوبارہ کے ٹو پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا جون سنو اور علی سدپارہ کی زندگی پر ڈاکومنٹری بنانے جارہے ہیں۔ کے ٹو سر کرنے میں 40سے 45دن لگ سکتے ہیں ۔