اسلام آباد (آئی این پی) چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چیئرمین سینٹ کو پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔
چیئرمین سینٹ سے ملاقات، سی پیک تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن: عاصم سلیم
Jun 25, 2021