میرکل کے جانشین نے بائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ نئی سرد جنگ کا آغاز نہ کریں، میڈیا

Jun 25, 2021

واشنگٹن (شِنہوا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے جانشین ہونے کے ایک سرکردہ امیدوار آرمین لاشیٹ نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہئے۔واشنگٹن میں قائم ایک امریکی قدامت پسند نیوز ویب سائٹ، واشنگٹن ایگزامینر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جرمن کرسچن ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے رہنما ، لاشیٹ نے جرمن صنعتوں کی فیڈریشن کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ امریکی صدر چین کے ساتھ نئی سرد جنگ شروع کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے پاس کچھ بہت مضبوط مواقع ہیں جہاں انہوں نے مسابقتی رویہ ظاہر کیا ہے، جہاں پر ہم بحیثیت یورپین، اتحادی بن سکتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی نئی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے تو  یہ غلط جواب ہوگا۔ایگزامینر نے لکھا ہے کہ بائیڈن کی ٹیم نے امریکی اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور چین کی جانب سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے جمہوریتوں کے اتحاد کو مربوط کرنے کی کوششوں کے ایک مرکز کے طور پر، یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت  جرمنی کی نشاندہی کی ہے۔اس نے مزید کہا ہے کہ لاشیٹ نے چین کے بارے میں میرکل کی حکمت عملی کے لئے اپنی حمایت کی پر زور تائید کی ہے ، جو کہ ایک اشارہ ہے کہ یورپین طاقت کے اگلے رہنما واشنگٹن کی جانب ایک بڑا کانٹا ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں