اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت گرینڈحیات لیز منسوخی کیس میں درخواست سپریم کورٹ زیر سماعت ہونے کے باعث سماعت بغیرکاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور تفتیشی افسر اسماء چوہدری عدالت پیش ہوئے، عدالت نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہونے کے باعث بغیر کاروائی سماعت26 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔