اسلام آباد (نا مہ نگار)فلسطین کے سفیر احمد جواد اے ربیعی نے کامسٹیک کی طرف سے حال ہی میں اعلان کردہ فلسطینی طلبا کے لئے 500اسکالرشپس پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹک کی دعوت پر کامسٹک کا دورہ کیا۔پروفیسر چودھری نے بتایا کہ اس پروگرام کو چلانے کے لئے کامسٹیک میں پروگرام مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے پوری طرح سہولیات فراہم کی جائے گی۔ پروفیسر چودھری نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے ذریعہ فلسطینی طلبا کو آن لائن تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔فلسطینی سفیر نے فلسطینی طلبا کے لئے اسکالرشپ اور فیلوشپ کے کامسٹیک کے اعلان کو سراہا اور اسکالرشپ پروگرام میں فلسطین کی حکومت اور فلسطین کے سفارت خانے کی مکمل شراکت داری کی یقین دہانی کرائی۔