آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان کیلئے تین آپریٹروں کے سیلولر لائسنسوں کی تجدید

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) آزاد جموں و کشمیر اور گلگت  بلتستان کے لئے سیلولر لائسنسوں کی تجدید کی تقریب آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میںمنعْقد ہوئی۔ تین سیلولر موبائل آپریٹرز یعنی ٹیلی نار پاکستان، پی ایم سی ایل (جاز) اور پی ٹی ایم ایل (یوفون) نے   لائسنس کی تجدید  کے لیے متعین کردہ  لائسنس فیس کا 50فیصد  ، 3 ارب اور 19 کڑور روپے  3.19) بلین(  پی ٹی اے کو جمع  کروادیئے ہیں۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت،  چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر)  عامر عظیم باجوہ، ممبر فنانس پی ٹی اے  محمد نوید اور ممبرکمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر  فریکوینسی ایلو کیشن بورڈ (ایف اے بی)؛ جوائنٹ سکریٹری گلگت  بلتستان کونسل؛ ڈپٹی سکریٹری (فنانس) اور ڈپٹی سکریٹری (بہبود اور ترقی) اے جے اینڈ کے کونسل اور پی ٹی اے کے سینئر افسرا ن نے  شرکت کی۔ ٹیلی نار، جاز اور یوفون کے سی ای اوز کے ساتھ ساتھ موبائل آپریٹروںکے سینئر نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے آپریٹروں کی طرف سے ان علاقوں میں رابطوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیئے سیلولر لائسنس کی تجدید کا عمل مکمل ہونے پر وہاں کے لوگوں کو مبارک دی

ای پیپر دی نیشن