کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو انفیکشن ہے اور بخار نہیں ٹوٹ رہا۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں داخل، کرونا ٹیسٹ منفی: ترجمان جے یو آئی (ف)
Jun 25, 2021