نوازشریف کو واپس لانیکی کو شش جاری، برطانیہ سے رابطہ کر لیا: شیخ رشید

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ برطانیہ سے 15 روز تک مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ نواز شریف کے لیے مسائل کے دن ہوں گے۔ میاں نواز شریف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپوزیشن سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، آج کے فیصلے سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ بات کہاں جا رہی ہے۔ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا۔ مریم نواز نے عندیہ دیا تھا کہ ان کے والد صحتمند ہیں۔ یہ سب باتیں ان کے خلاف جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپسی کیلئے حکومت کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہیں۔ جلد پکڑ لیں گے اور عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا، دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانے شروع کئے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ تھکی ہوئی اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ آزادکشمیر  کے الیکشنز میں پی ٹی آئی جیتے گی۔ کراچی میں  ایک گروہ پکڑا ہے جس کا تعلق بھارتی ایجنسی را سے ہے۔ معاون خصوصی داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کیلئے برطانوی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔ نوازشریف نے صحت کی بنیاد پر برطانیہ میں قیام میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ برطانیہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کرے تو ان کے پاس اپیل کا حق ہوگا۔ نوازشریف بیمار نہیں تندرست ہیں۔ وہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کریں، اگر عدالت نواز شریف کو بری کر دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ نواز شریف ہمیں بتائیں انہیں کس سے جان  کا خطرہ ہے۔ ہم تحفظ دیں گے۔ نوازشریف کو بلٹ پروف گاڑی  بھی دینا پڑی تو دیں گے۔ وہ پاکستان آئیں۔ برطانیہ کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے مشروط  ہوگا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہیں۔ کمیٹی کا جلد الگ سیکرٹریٹ قائم  ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...