لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگانے پر مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ قانونی ٹیم کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے۔ 14 دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
Jun 25, 2021