7نہیں 17فیصد چوکر پرٹیکس غیم کیا جائے، ہڑتال کے باعث آٹا مہنگے داموں فروخت

ملتان ،رحیم یار خان،وہاڑی ،جہانیاں،کرم پور،حاصل پور( سپیشل رپرٹربیورو رپورٹ، نامہ نگار) پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن کی کال پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی فلور ملیں گزشتہ روز بند رہیں جس کے باعث سہولت بازاروں سمیت کریانہ سٹوروں کو آٹے کی سپلائی بند رہی جبکہ آج بھی فلور ملوں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ وفاقی بجٹ میں فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد سے کم کر کے1.25فیصدجبکہ چوکر پر عائد سیلز ٹیکس دس فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کر دیا گیا تھا جس پر فلور ملز نے تین قبل اپنے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ان ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف چوبیس اور پچیس جون کو دو دن کے لئے جبکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 30جون سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا جس پر گزشتہ روز ایف بی آر کے ایک ترجمان کی جانب سے غیر سرکاری طور پر بتایا گیا کہ فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.25 فیصد سے کم کر کے0.25فیصدجبکہ چور پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد کر دیا گیا ہے جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے رابطہ کیا اورانہیں سرکاری طور پر ٹرن اوور ٹیکس کم کرنے بارہ آگاہ کرنے اور چوکر پر عائد سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ان مطالبات کی منظوری تک آج پچیس جون اور تیس جون سے مکمل ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس چیئرمین عثمان محمود نے گزشتہ روز ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ ان ٹیکسز کے خاتمے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو سکے۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع وہاڑی کی تمام فلور ملز نے 2روز کے لئے ملوں کو تالے لگا کر ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی  جس سے شہر میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی  شہری ملوں کے باہر آٹے کی انتظار میں دھوپ میں جلتے دکھائی دیئے جبکہ اس حوالہ سے فلور ملز ایسوسی ایشن رہنماوں شیخ محمد حسین سلیم،رانا عبدالستار،شیخ اصغر،عاصم کمبوہ و دیگر کا کہنا ہے کہ اگر ظالمانہ ٹیکس 30 جون تک ختم نہیں کئے جاتے تو مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔جہانیاںسے نامہ نگارکے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ملک بھر کی طرح جہانیاں میں 2روزہ علامتی ہڑتال شروع کردی گئی تمام فلور ملز بند جس سے تحصیل بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا،ر 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ  ہو گیا۔کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق شہریوںغلام حسین،قمر زمان،محمد اشرف ،شاہ محمد اور دیگر نے کہاکہ کرم پور میں آٹا نہیں مل رہا آٹا نایاب ہو چکا ہے ، بلیک میں فروخت ہورہا ہے وہ 1200روپے کا 20کلو کا تھیلا فروخت کررہے ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مصنوعی قلت کو ختم کرایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن