چوہنگ :گھریلوجھگڑے پر طیش میں آکربیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

لاہور(نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے میں خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میںسرفراز نے اپنی بیوی صوبیہ کو گھریلو جھگڑے پرطیش میں آکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہو گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی ہلاکت اس کی گردن کے قریب گولیاں لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے قتل کی اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن