شاہدآفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے: راشد لطیف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے، یونس خان والے تنازعہ کے پیچھے جو لوگ تھے وہ آج پی ایس ایل میں تین ٹیموں کے فرنچائز چلا رہے ہیں۔یک سوال کے جواب میں کہ اکثر سلیکشن کے فیصلے میڈیا کے دباو پر ہی ہوجاتے ہیں جس پر راشد لطیف کا جواب ہاں میں تھا اور اس کی تائید یونس خان نے بھی کی۔ایک اور سوال کہ اعظم خان سلیکشن خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے جس کے جواب میں راشد لطیف نے ناں میں جواب دیا جبکہ یونس خان نے مسکراتے ہوئے ہاں کہا۔ایک سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ شاہدآفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے مجھے لگتا ہے کہ یہ کے پی کے سے کلین سوئپ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن