راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جامعات المحصنات پاکستان کے تحت اراکین مشاورت اور ٹرسٹیز کے آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا، حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات میں دینی اور عصری علوم بلا تفریق پڑھائے جاتے ہیں ، وطن عزیز میں گذشتہ تین دہائیوں سے جامعات کے تحت متناسب تعلیمی سفر جاری ہے،جامعات المحصنات اقامت دین کے لئے مؤثر ترین ادارہ ہے جہاں صحت مند تعلیمی ماحول میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے باصلاحیت نظریاتی افکار پروان چڑھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اقامت دین کی آماجگاہ ہے جہاں صرف ایک طالبہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کی تبدیلی کا ہدف ہے ، بعد ازاں نائب نگران فرحانہ کوثر نے سال 2021 اور 2022 کا مجوزہ منصوبہ عمل پیش کیا۔