بلیو ورلڈ سٹی مالکان کیخلاف زمین پر قبضے، فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ نے ڈھلوائی موہڑہ میں زمین پر قبضے اور فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کو حافظ نور خان نے بتایا کہ میں مدعی مدرس ہوں مفتی سیف الرحمن نے اڑہائی سو کنال زمین متاثرین زلزلہ کیلئے خرید رکھی ہے کچھ عرصہ سے بلیو ورلڈ سوسائٹی کے مالکان نعیم اعجاز اور ندیم اعجاز مسلسل ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے کہ یہ جگہ ہمارے حوالے کردو جس پر میں نے اپنے جاننے والے ذیشان اختر اور شاویز کو نگرانی کیلئے وہاں رکھ لیا جنہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ آج ساڑھے چار بجے دو ویگو ڈالے آئے جن پر وسیم اعجاز ، راجہ زاہد اور بشارت دس بارہ نامعلوم مسلح اشخاص آئے جنہوں نے آتے ہی ذیشان اختر وغیرہ کو جگہ خالی کرکے بھاگ جانے کا کہا جنہوں نے وہاں سے جانے سے انکار کردیا تو وسیم اعجاز اور باقی تمام مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی ریپیٹر فائر اس کے بازو پر لگا اور اس کے بعد تمام افراد نے ذیشان اختر اور شاویز کو پکڑ کر مارنا شروع کردیا اور بعد میں فرار ہوگئے، وجہ عناد یہ بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان ہم سے ہماری زمین چھیننا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن