میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے انتخابات، میوسپل لیبرت یونین نے میدان مارلیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی میں ملازمین کے حقوق کے لیئے کام کرنے والی یونینز کے الیکشن میں میونسپل لیبر یونین راجہ مجید گروپ پھول کے نشان نے الیکشن میں واضح برتری سے میدان مار لیا،نتائج کے مطابق لیبر یونین کے راجہ ہارون صدر جنرل سیکرٹری شاہد رضا پادری منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل میونسپل ورکرز لیگ سی بی اے کے امید وار بیلچہ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے حاجی فاروق گرپ دوسرے نمبر پر رہا،گذشتہ روز الیکشن میں 875مردوخواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،اس الیکشن میں میونسپل ورکرز لیگ (سی بی اے ) اور لیبر یونین کے مابین ون آن ون سخت مقابلہ تھا،، میونسپل ورکرز لیگ (سی بی اے ) کو اپوزیشن جماعت کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے تو دوسری جانب لیبر یونین کو اپوزیشن کی ہی دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ،برسراقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور شیخ رشید احمد کی حمایت بھی حاصل تھی ، جس کی وجہ سے میونسپل لیبر یونین راجہ مجید گروپ کو 160ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن