ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے عیدالاضحیٰ کے موقع گرینڈ صفائی پروگرام بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کمپنی کی تمام آف روڈ گاڑیوں کو مرمت کیا اور عید سے قبل تمام گاڑیوں کوآن روڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور اس سلسلے منتخب ممبران اسمبلی،تاجر برادری،وزیر اعظم ٹائیگر فورس اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کی جائے۔علی شہزاد نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے لینڈ فل سائٹ پر ماحول دوست انتظامات کئے جائیں۔