ملتان(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر روبینہ خلیل ،جنرل سیکرٹری خولہ امجد اور سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی رہائی ان کی بیگناہی کا ثبوت ہے ۔انہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا وفادار ساتھی ہونے کی سزا دی گئی لیکن وہ حق پر ڈٹے رہے۔حکومت نیب کی آڑ میں جتنی بھی انتقامی کارروائیاں کرلے لیگی رہنما اور کارکن ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے ۔کارکن نواز شریف کے بیانیہ پر کاربند ہیں اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی بجٹ کو لفظوں کا ہیر پھیر قرار دیتے ہوئے کہا مہنگائی روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔
خواجہ آصف کی رہائی انکی بے گناہی کا ثبوت: لیگی خواتین
Jun 25, 2021