محصور پاکستانیوں کی کیمپوں سے بیدخلی المیہ ہوگی‘ممتاز انصاری

کراچی(نیوز رپورٹر)محبان پاکستان فائونڈیشن کے چیر مین ممتاز حسین انصاری نے بنگلہ دیش کے شہر نارائن کے کیمپوں میں محصور پاکستانیوں کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے بیدخلی کی کوششوں کی مزمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سبگین خلاف ورزی قرار دیاہے مقامی انتظامیہ پولیس کے زریعے چند دنوں سے محصورین کو ہراساں کر رہی ہے 25 جون سے قبل کیمپ خالی کرنے کا کہا جارہا ہے  ممتاز انصاری نے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت کیمپ خالی کروانے سے قبل انکے آبائی مکانات انھیں لوٹائے جن پر 1971 سے مکتی باہنی قابض ہیں انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ محصورین کی وطن منتقلی تک انکی کیمپوں سے بیدخلی رکوانے کیلئے بنگلہ دیشی وزیر اعظم سے بات کریں محصورین پچاس برس سے پاکستان کے نام پراذیتیں جھیل رہے ہیں اس مشکل گھڑی میں انکی دادرسی پاکستان کی ذمہ داری ہے  نیز ڈھاکہ میں پاکستانی سفارت خانہ بھی  نارائن  گنج کیمپ کا دورہ کر کے محصورین سے اظہار یکجہتی کرے۔

ای پیپر دی نیشن