میرواہ گورچانی(نامہ نگار) میر مائینر شاخ ٹیل کے درجنوں آبادکاروں نے سابق وائیس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی کی قیادت میں میرپورخاص روڑ پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ آبپاشی کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارا کینال 13 ہزار کیوسک پانی ملنے کے باوجود میر مائینر شاخ ٹیل میں جان بوجھ کر پانی کم دیا جا رہا ہے جس کے باعث ایک طرف ہماری زمینیں بنجر ہو رہی ہیں تو دوسری جانب مال مویشی پیاسے مر رہے ہیں اس سلسلے میں جب محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او اختر علی خاصخیلی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میر مائینر شاخ میں سرکاری پیمائش کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے ہمیں بلیک میل کر کے اضافی پانی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی جائے گی ٹیل کے آخری حصے میں سرکاری پیمائش ایک فٹ ایک انچ ہے مگر اس کے باوجود ہم ٹیل کے آبادکاروں کو ایک فٹ تین انچ پانی فراہم کر رہے ہیں اضافی پانی فراہم کرنے کے باوجود بلا وجہ احتجاج کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے